لنڈی کوتل: پاک افغان شاہراہ پر پلوں کی تعمیر اور شلمان واٹر سپلائی سکیم شروع کرنے کا مطالبہ

لنڈی کوتل (پاک ٹوڈے): ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل میں تینوں اقوام کے مشران نے پاک افغان شاہراہ پر پلوں کی تعمیر اور دیرینہ شلمان واٹر سپلائی سکیم پر عملی کام شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈیولپمنٹ کونسل (ARDC) ضلع خیبر کے نومنتخب ممبر قومی مشر ملک عبدالرزاق آفریدی کے حجرے میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں شینواری، آفریدی ذخہ خیل اور شلمان اقوام کے مشران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ملک عبدالرزاق آفریدی کو ARDC کا ممبر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی اور علاقائی ترقی، امن کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

اس موقع پر ملک عبدالرزاق آفریدی نے کہا کہ وہ قوم کے خادم ہیں اور کونسل ممبر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری عوامی خدمت کے لیے ادا کریں گے۔ ان کی ترجیحات میں امن کا قیام، تعلیم، صحت اور صاف پینے کے پانی کی فراہمی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شینواری اور شلمان کے علاقوں میں پانی کی قلت سنگین مسئلہ ہے۔ شلمان واٹر سپلائی سکیم کے متعدد بار افتتاح کے باوجود منصوبے پر عملی کام شروع نہیں ہوسکا۔ اسی طرح پاک افغان شاہراہ پر پلوں کی منظوری کے باوجود تعمیراتی کام تاحال شروع نہیں ہوا۔

Related posts

کندهار سے ازبکستان کے راستے روس، قازقستان، جاپان اور جنوبی کوریا کو انار کی برآمدات شروع

ایران نے پاکستان کو ایل پی جی کی برآمدات روک دیں، قیمتوں میں 55 فیصد سے زائد اضافہ

امریکا کی عراق میں ممکنہ حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کرنے کی تنبیہ