سبی میں ہندو تاجر بسنت کمار کے قتل پر سوگ، بازار بند

سبی (پاک ٹوڈے): بلوچستان کے شہر سبی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہندو تاجر بسنت کمار کے قتل کے بعد تاجر اتحاد اور ہندو برادری نے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے بازار بند کر دیے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات سبی شہر کے چاکر روڈ پر پبلک پارک کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے بسنت کمار پر فائرنگ کی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی تاجر کو پہلے سبی کے تدریسی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے سی ایم ایچ منتقل کیا گیا اور وہاں سے کوئٹہ لے جایا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

بسنت کمار کے قتل کے بعد تاجر اتحاد اور ہندو برادری نے سوگ میں بازار بند کر دیے، جس سے شہر میں تجارتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Related posts

ڈیانا کیس: مرکزی ملزم احمد تنویر 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل، شناخت پریڈ ہوگی

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، قیمتی سامان غائب، گھریلو ملازم گرفتار

اسلامیہ کالج پشاور کے مستقل اور وزٹنگ اساتذہ سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار