لاہور ہائیکورٹ بار کا مریم نواز کے خلاف NCCIA سے رجوع کرنے کا اعلان

لاہور (پاک ٹوڈے): لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر عرفان حیات باجوہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ایک جج پر مبینہ رشوت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان حیات باجوہ نے کہا کہ عدلیہ کی تضحیک اور ججوں پر بلا ثبوت الزامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بار ایسوسی ایشن کی قانونی ٹیم درخواست تیار کر رہی ہے اور متعلقہ قانونی ضوابط کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ قانونی تیاری مکمل ہونے کے بعد متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے گا۔

بار ایسوسی ایشن نے معاملے کی شفاف تحقیقات اور قانون کے مطابق کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈیانا کیس کے حوالے سے اپنے بیان میں عدالت پر تنقید کی تھی، جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ بار نے ردعمل دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا اعلان کیا۔

Related posts

کندهار سے ازبکستان کے راستے روس، قازقستان، جاپان اور جنوبی کوریا کو انار کی برآمدات شروع

ایران نے پاکستان کو ایل پی جی کی برآمدات روک دیں، قیمتوں میں 55 فیصد سے زائد اضافہ

امریکا کی عراق میں ممکنہ حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کرنے کی تنبیہ