ٹرمپ کا شکوہ: 8 جنگیں رکوائیں، پھر بھی نوبیل انعام نہیں ملا

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے دنیا میں 8 جنگیں رکوانے میں کردار ادا کیا، لیکن اس کے باوجود انہیں نوبیل امن انعام نہیں دیا گیا۔

فلوریڈا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ کا ذکر بھی کیا اور دعویٰ کیا کہ اس دوران 11 طیارے تباہ ہوئے۔ ان کے مطابق انہوں نے پاکستان اور بھارت کو دھمکی دی تھی کہ اگر دونوں ممالک نے لڑائی بند نہ کی تو امریکا ان کے ساتھ تجارت روک دے گا اور بھاری محصولات عائد کر دے گا۔

ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ محصولات کی دھمکی کے ذریعے پانچ جنگیں رکوائی گئیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے نے تنازعات کے حل میں کوئی مدد نہیں کی۔

امریکی صدر نے ایران کا ذکر کرنے کے بعد کیوبا سے نمٹنے کی بات بھی کی۔ آبنائے ہرمز کے حوالے سے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہاں سے تیل کی ترسیل جاری ہے اور امریکا اپنی مرضی کے مطابق تیل حاصل کر رہا ہے۔

Related posts

چمن میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، کم پیداوار اور گندم کی قلت سے شہری پریشان

کندهار سے ازبکستان کے راستے روس، قازقستان، جاپان اور جنوبی کوریا کو انار کی برآمدات شروع

ایران نے پاکستان کو ایل پی جی کی برآمدات روک دیں، قیمتوں میں 55 فیصد سے زائد اضافہ