ایران نے پاکستان کو ایل پی جی کی برآمدات روک دیں، قیمتوں میں 55 فیصد سے زائد اضافہ

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ دو اہم سرحدی گزرگاہیں بند کیے جانے کے بعد ایران نے پاکستان کو مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی برآمدات روک دی ہیں، جس سے ملک میں گیس کی قلت مزید بڑھ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان روزانہ ایران سے تقریباً 7 ہزار میٹرک ٹن ایل پی جی درآمد کرتا ہے۔ برآمدات رکنے کے بعد مختلف علاقوں میں گیس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق 12 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 16.2 ڈالر سے بڑھ کر 25.3 ڈالر ہوگئی ہے، جو 55 فیصد سے زیادہ اضافہ بنتا ہے۔

Related posts

چمن میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، کم پیداوار اور گندم کی قلت سے شہری پریشان

کندهار سے ازبکستان کے راستے روس، قازقستان، جاپان اور جنوبی کوریا کو انار کی برآمدات شروع

امریکا کی عراق میں ممکنہ حملوں کے پیش نظر سیکیورٹی الرٹ جاری کرنے کی تنبیہ