کندهار (پاک ٹوڈے): افغانستان کے صوبے کندهار سے ازبکستان کے راستے روس، قازقستان، جاپان اور جنوبی کوریا کو انار کی برآمدات شروع ہو گئی ہیں۔ تاجروں کے مطابق اب تک 80 ٹن انار بیرونِ ملک بھیجے جا چکے ہیں، جبکہ رواں سال کے اختتام تک برآمدات 5 ہزار ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے۔
انار کے تاجروں اور باغبانوں نے اپنی پیداوار عالمی منڈیوں تک پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے، تاہم ان کا مطالبہ ہے کہ افغانستان میں معیاری پیکنگ اور پروسیسنگ مراکز بھی قائم کیے جائیں تاکہ پیداوار کو بہتر انداز میں محفوظ کرکے برآمد کیا جا سکے۔
کندهار چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ کے نائب سربراہ عبدالباقی بینا کے مطابق اس سال صوبے میں انار کی پیداوار زیادہ ہوئی ہے۔ انہیں توقع ہے کہ مقامی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ پیداوار کا بڑا حصہ بیرونِ ملک بھی برآمد کیا جائے گا۔