ترکیہ کے 16 صوبوں میں کارروائیاں، داعش سے مبینہ روابط پر 51 افراد گرفتار

انقرہ (پاک ٹوڈے): ترکیہ کی پولیس نے ملک کے 16 صوبوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے داعش سے مبینہ روابط کے الزام میں 51 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ترکیہ کی وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد پر داعش کے ساتھ تعاون، تنظیم کی مالی معاونت اور سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔

وزارت داخلہ نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم گرفتار افراد کے خلاف الزامات سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

Related posts

آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کا شاندار کم بیک، فیصلہ کن ون ڈے میں 97 رنز سے فتح، سیریز 2-1 سے جیت لی

صومالیہ میں یو اے ای کے غیر قانونی فوجی اڈے اور نیم فوجی دستے قائم ہیں، صدر حسن محمود

ایران کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ، فضائی دفاعی نظام اور میزائل لانچر نشانے پر