صومالیہ میں یو اے ای کے غیر قانونی فوجی اڈے اور نیم فوجی دستے قائم ہیں، صدر حسن محمود

موغادیشو (پاک ٹوڈے): صومالیہ کے صدر شیخ حسن محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے صومالیہ کی سرزمین پر غیر قانونی طور پر فوجی اڈے قائم کیے ہیں اور نیم فوجی دستے بھی تعینات کر رکھے ہیں۔

صدر حسن محمود کے مطابق متحدہ عرب امارات نے صومالی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر فوجی اڈے قائم کیے اور ایسے مسلح دستے تشکیل دیے جو ملکی قومی سلامتی کے نظام اور مرکزی کمان کے ماتحت نہیں ہیں۔

انہوں نے متحدہ عرب امارات پر صومالیہ کے مختلف علاقائی دھڑوں کو سیاسی اور مالی معاونت فراہم کرنے اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر بندرگاہوں سے متعلق معاہدے کرنے کا الزام بھی عائد کیا۔

صومالی حکومت نے رواں سال جنوری میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ دفاعی، سکیورٹی اور اقتصادی معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

صدر حسن محمود کا کہنا ہے کہ صومالیہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے لیے تیار ہے، تاہم یہ تعلقات باہمی احترام، برابری اور صومالیہ کی خودمختاری کے احترام پر مبنی ہونے چاہییں۔

متحدہ عرب امارات کی جانب سے ان تازہ الزامات پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم امارات ماضی میں صومالیہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔

 

Related posts

آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کا شاندار کم بیک، فیصلہ کن ون ڈے میں 97 رنز سے فتح، سیریز 2-1 سے جیت لی

پاکستان کا فتح 3 سپرسونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ