امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں اضافی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام نصب کردیئے

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکا نے سعودی عرب اور قطر میں اضافی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام نصب کردیئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق اضافی دفاعی نظام کی تنصیب کا مقصد دونوں خلیجی ممالک کو یہ یقین دہانی کرانا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف دوبارہ بڑے پیمانے پر عسکری کارروائی شروع کرتے ہیں تو امریکا سعودی عرب اور قطر کے حساس اور اہم توانائی کے ڈھانچے کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں اضافی فضائی دفاعی نظام کی تعیناتی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں خلیجی ممالک میں اہم تنصیبات کے تحفظ پر توجہ بڑھائی جارہی ہے۔

Related posts

اماراتی پرواز میں کپتان پر چاقو سے حملہ، شریک پائلٹ کے ماضی سے متعلق اہم انکشافات

ترکیہ کے 16 صوبوں میں کارروائیاں، داعش سے مبینہ روابط پر 51 افراد گرفتار

ایران کا امریکا کو مزید شدید فوجی جواب کا انتباہ، سعودی عرب میں میزائل ملبے سے شہری زخمی