ترکیہ کی اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا، 17 افراد جاں بحق، 12 زخمی

ازمیر (پاک ٹوڈے): ترکیہ کے مغربی شہر ازمیر میں لوہے اور اسٹیل کی ایک فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، جبکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مزید کچھ افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد فیکٹری کے ملازمین تھے۔ واقعے کے بعد فیکٹری میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بلند بادل فضا میں پھیل گئے۔

مقامی گورنر کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب متبادل بوائلر لے جانے والی ایک کرین گر گئی اور اس پر لدا سامان نیچے موجود بھٹی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکا ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ زمین لرز اٹھی اور ابتدا میں لوگوں کو محسوس ہوا جیسے زلزلہ آگیا ہو۔

ازمیر کے گورنر سلیمان البان نے میڈیا کو بتایا کہ خدشہ ہے کہ بعض افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، جبکہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ترکیہ میں پیش آنے والے اس صنعتی حادثے کے بعد واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related posts

شاہ محمود قریشی طبیعت ناساز ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل

تربیال ڈیم توسیعی منصوبے میں پانی داخل ہونے کا واقعہ، واپڈا نے مرکزی سرنگ منہدم ہونے کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد ہائیکورٹ کا لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر کو عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرانے کا حکم