پشاور (پاک ٹوڈے): ضلع بونیر میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے کے معاملے پر سابق صوبائی وزیر ریاض خان اور ایم پی اے عبد الکبیر خان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
مقدمات تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 409 کے تحت 12 اکتوبر 2026 کو درج کیے گئے۔ ایف آئی آر کے مطابق ریاض خان کے خلاف تھانہ پیر بابا میں مقدمہ نمبر 644 جبکہ عبد الکبیر خان کے خلاف تھانہ ناوگئی میں مقدمہ نمبر 542 درج کیا گیا ہے۔
سرکاری گاڑیوں کی فہرست میں ایم پی اے فخر جہاں سے منسوب سفید ٹویوٹا گرینڈے، عبد الکبیر خان سے منسوب سیاہ ٹویوٹا ریوو ڈبل کیبن اور ریاض خان سے منسوب سفید ہونڈا سوک کا بھی ذکر ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متعدد بار نوٹس جاری کیے جانے کے باوجود گاڑیاں واپس نہ کرنے پر قانونی کارروائی کی گئی۔