پشاور (پاک ٹوڈے): سوات کے سیدو شریف اسپتال میں تعینات 6 افغان ڈاکٹروں کو ہاؤس جاب سے روک دیا گیا ہے، جبکہ اسپتال انتظامیہ نے انہیں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام افغان شہریوں کے انخلا سے متعلق حکومتی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، جس کے بعد متعلقہ ڈاکٹروں کو ہاؤس جاب جاری رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے احکامات اعلیٰ حکام کی جانب سے موصول ہوئے ہیں اور ان پر عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹروں کی ہاؤس جاب روکنے سے اسپتال میں طبی عملے کی کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم انتظامیہ کے مطابق متبادل انتظامات کیے جائیں گے۔