13
بنوں (پاک ٹوڈے): برماشیل چوک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکار صادق زمان جان سے گئے۔
پولیس کے مطابق صادق زمان شمالی وزیرستان میں تعینات تھے اور چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
