گوادر (پاک ٹوڈے): گوادر میں جماعتِ اسلامی سے تعلق رکھنے والے رکنِ صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کے خلاف ایس ایچ او بشیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عمل میں لائی گئی، جس میں ایف سی (فرنٹیئر کانسٹیبلری) کی سیکیورٹی چیک پوسٹ پر گاڑی روکے جانے کا واقعہ دکھایا گیا تھا۔
تھانہ گوادر میں درج ایف آئی آر میں تعزیراتِ پاکستان (PPC) کی دفعات 353، 186، 503، 504، 505 اور 506 کو شامل کیا گیا ہے، جن میں سرکاری امور میں مداخلت، دھمکانے اور نقضِ امن سے متعلق الزامات شامل ہیں۔ پولیس نے واقعے کی قانونی چھان بین شروع کر دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی اداروں کے خلاف بات کرنے پر پابندی ہے اور ایسا کرنے والوں کو مختلف جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جاتا ہے، اور ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جاتی ہے۔
