برطانیہ میں ضمنی انتخاب، باحجاب صومالی نژاد خاتون ساگل عبدی ولی کامیاب

لندن (پاک ٹوڈے): برطانیہ میں سابق وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفے کے باعث خالی ہونے والی پارلیمانی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں لیبر پارٹی کی باحجاب امیدوار ساگل عبدی ولی کامیاب ہوگئیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 42 سالہ ساگل عبدی ولی صومالیہ نژاد ہیں اور انہوں نے انتخاب میں 12 ہزار 292 ووٹ حاصل کیے۔ کامیابی کے بعد ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام کی نمائندگی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور علاقے کے لوگ بہتر مستقبل کے لیے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں۔

یہ نشست سابق برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر ضمنی انتخاب کرایا گیا۔

انتخابی نتائج کے مطابق گرین پارٹی کا امیدوار دوسرے، کنزرویٹو پارٹی کا امیدوار تیسرے جبکہ ریفارم یوکے کا امیدوار چوتھے نمبر پر رہا۔

دوسری جانب گرین پارٹی کے امیدوار کی شکست کے بعد پارٹی کے سربراہ زیک پولانسکی کی قیادت بھی دباؤ کا شکار ہوگئی ہے۔

Related posts

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا امکان، پہلے 12 اضلاع میں ایمرجنسی کی تجویز

چارسدہ سے پی ٹی آئی کے تین رہنما مبینہ طور پر اغوا، اہل خانہ کا بازیابی کا مطالبہ

اسلامی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی موت، مبینہ تعلیمی فراڈ کے نئے انکشافات