بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی آج وطن واپس پہنچیں گے

کراچی (پاک ٹوڈے): صومالیہ میں بحری قزاقوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانیوں کی میتیں اور زخمی عملے کے 4 ارکان آج شام پاکستان واپس پہنچیں گے۔

وزارت خارجہ کو موصول ہونے والے مراسلے کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والے بحری جہاز کے سیکنڈ افسر کاشف عمر، تھرڈ انجینئر محمود انصاری اور بوائلر آپریٹر کی میتیں آج شام 4 بجے کراچی پہنچائی جائیں گی۔

مراسلے میں کراچی ایئرپورٹ پر میتوں اور زخمیوں کی حوالگی کے لیے ضروری انتظامات اور ایمبولینسز کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زخمی عملے کے 4 ارکان یاسر خان، عقیل خان، عثمان غنی اور شمس امین کو بھی ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز 694 کے ذریعے وطن واپس لایا جائے گا۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی حکومت پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر جہاز کے عملے کا استقبال کریں گے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی، وزارت خارجہ اور اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے حکام کو بھی ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related posts

بند کمروں کے فیصلہ سازوں کو ایبسلوٹلی ناٹ کہا، فیصلے عوام کی امنگوں کے مطابق ہوں گے، سہیل آفریدی

پشاور میں سیکیورٹی الرٹ، اضافی نفری طلب، محسن نقوی کو اہم بریفنگ

صدر اور وزیراعظم اگر گورنر راج یا ایمرجنسی لگانا ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس بھرپور آئینی کردار ادا کرے گا