بادغیس میں افغان فورسز کی کارروائی، جبہ مقاومت نامی باغی گروپ کے کے 2 ارکان ہلاک

قلعہ نو (پاک ٹوڈے): افغانستان کے صوبے بادغیس کے مرکز قلعہ نو میں افغان فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے جبہ مقاومت نام کے باغی گروپ کے دو ارکان کو ہلاک کر دیا ہے۔

مقامی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے بروقت اقدام کرتے ہوئے حملہ آوروں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنا کر موقع پر ہی ڈھیر کر دیا۔

Related posts

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران کی امریکا کے سامنے 7 شرائط

روس کی دعوت پر افغان وزارتِ دفاع کا وفد ’سینٹر 2026‘ فوجی مشق میں شریک

افغان وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کی اعلیٰ عہدیدار سے ملاقات، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال