کیو پر روس کا شدید بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائل حملہ: 4 افراد ہلاک، 23 شدید زخمی

کیو/ماسکو (پاک ٹوڈے): روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیو پر ایک اور بڑا اور تباہ کن حملہ کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 23 سے زائد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی فورسز نے اس تازہ حملے میں انتہائی خطرناک بیلسٹک اور ہائپر سونک میزائلوں کا استعمال کیا۔ حملوں کے نتیجے میں متعدد رہائشی عمارتوں اور اہم بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ دھماکوں کے بعد کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

یوکرینی حکام اور ایمرجنسی سروسز نے امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Related posts

عالمی عدالتِ انصاف کا تاریخی فیصلہ، میانمار روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا ذمہ دار قرار

یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے روس سے مذاکرات پر یورپ آمادہ، معاہدے میں یوکرین کے مفادات کے تحفظ پر زور

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران جنگ ختم کرنے کا پابند بنانے کی قرارداد مسترد کر دی