باجوڑ میں یوسف آباد کے قریب چلتی کار پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد شدید زخمی

باجوڑ (پاک ٹوڈے): تحصیل خار کے علاقے یوسف آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے چلتی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کی شناخت غلام محمد ولد امین جان سکنہ شونٹالئ پشت سالارزئی اور صاحب ولد خان زادہ سکنہ اڑخے پشت سالارزئی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعے کے فوراً بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

ڈی ایس پی عبدالعزیز نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے چلتی کار کو نشانہ بنایا اور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔

Related posts

کرک میں پولیس اہلکاروں پر حملے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اظہار افسوس

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کا پھیلاؤ، کوہاٹ میں کیسز کی تعداد 1,347 تک پہنچ گئی

حکومت اور پی ٹی آئی میں ثالثی کیلئے مولانا فضل الرحمان نے 5 شرائط پیش کردیں