اسلام آباد (پاک ٹوڈے): جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما طارق فضل چودھری نے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سیاسی امور سے متعلق اہم معاملات بھی زیر بحث آئے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔