پشاور (پاک ٹوڈے): پشاور ہائی کورٹ نے سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال سے متعلق توہین عدالت کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ نے لکی مروت لانگ مارچ کے لیے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کیا، حالانکہ پشاور ہائی کورٹ نومبر 2025 میں سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی عائد کر چکی ہے۔