واشنگٹن (پاک ٹوڈے) ایران نے امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے آغاز کے بعد امریکی فوجی اہداف کے خلاف جوابی کارروائیوں میں اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک استعمال کی۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق اسپیس ایکس کے ملازمین نے کمپنی کے سربراہ ایلون مسک کو بتایا کہ ایران نے اسٹارلنک کے غیرمجاز استعمال کے ذریعے امریکی افواج کے خلاف اپنی فوجی کارروائیوں میں معاونت حاصل کی۔ رپورٹ میں اس دعوے کی تصدیق سے واقف چار افراد کا حوالہ دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ امریکی فوج اپنے یک طرفہ حملہ آور ڈرونز کو کنٹرول کرنے کے لیے اسپیس ایکس کی فوجی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس ’اسٹارشیلڈ‘ استعمال کر رہی تھی، تاہم اس مقصد کے لیے زمینی آپریشنز کے لیے مختص نسبتاً سستا پیکیج استعمال کیا جا رہا تھا، جو فضائی آپریشنز کے لیے مخصوص نہیں تھا۔
رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ اسے اس معاملے سے متعلق وزیر دفاع کے دفتر کو بھیجی گئی مبینہ خفیہ رپورٹ کا علم نہیں، جبکہ اسپیس ایکس اور ایرانی وزارت خارجہ نے بھی فوری طور پر تبصرے کی درخواستوں کا جواب نہیں دیا۔