ایران امریکا کے ساتھ جنگ کا خاتمہ سفارت کاری کے ذریعے چاہتا ہے، عباس عراقچی

تہران (پاک ٹوڈے): ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران اب بھی امریکا کے ساتھ جاری جنگ کو سفارت کاری کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کردہ معاہدے کی شرائط کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

عباس عراقچی کے مطابق ثالثوں کے ذریعے تہران اور واشنگٹن کے درمیان پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ ایران ایسا معاہدہ چاہتا ہے جو مستقبل میں دوبارہ جنگ چھڑنے کے امکان کو روکے اور اس حوالے سے ضمانت فراہم کرے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ایران میں افزودہ یورینیم کا ذخیرہ برقرار رکھنا تہران کی سرخ لکیر ہے، تاہم ان کے بقول اس معاملے پر کسی منصفانہ حل تک پہنچنا ممکن ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ ایسی شرائط پر سمجھوتے کے لیے تیار نہیں جو ان کے لیے قابل قبول نہ ہوں۔

Related posts

نوشہرہ میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، فائرنگ سے تین افراد ہلاک، دو راہگیر زخمی

جے یو آئی سندھ کا کراچی میں احتجاج، مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف مہم بند کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد پاسپورٹ آفس سے 138 پاسپورٹ بکلیٹس چوری ہونے کا انکشاف، 131 برآمد