اگر سرحد پار سے دہشتگرد آتے ہیں تو انہیں روکنا کس کی ذمہ داری ہے؟ میاں افتخار حسین

پشاور (پاک ٹوڈے): عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے پختونخوا میں جاری دہشتگردی اور امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دہشتگرد سرحد پار سے آتے ہیں تو انہیں روکنے کی ذمہ داری کس کی ہے؟

میاں افتخار حسین نے کہا کہ ملکی سرحدوں کی حفاظت وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ پختونخوا طویل عرصے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھاری جانی قربانیاں دے رہا ہے۔

اے این پی کے صوبائی صدر نے دعویٰ کیا کہ پختونخوا میں جاری دہشتگردی کے ماسٹر مائنڈ پنجابی طالبان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پختونخوا نے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، تاہم اس کے باوجود صوبے کو بدامنی کی صورتحال کا سامنا ہے۔

Related posts

بورس جانسن کا عمران خان کی رہائی کے لیے برطانیہ سے اثر و رسوخ استعمال کرنے کا مطالبہ

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد حملہ، افغان وزارت خارجہ کی مذمت

اسلام آباد مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا کا پولیس افسران کو ریلی و جلوس میں سہولت کاری سے گریز کا حکم