ناگویا میں 20ویں ایشین گیمز کا پروقار آغاز: 45 ممالک کے 11 ہزار سے زائد ایتھلیٹس کے درمیان مقابلے جاری

ناگویا (پاک ٹوڈے): جاپان کے شہر ناگویا میں 20ویں ایشین گیمز کا باقاعدہ اور پروقار کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں برِاعظم ایشیا کے 45 ممالک کے 11 ہزار سے زائد ایتھلیٹس میدانِ عمل میں اتر آئے ہیں۔

​تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز کی شاندار افتتاحی تقریب پالوما میزہو اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جس میں جاپان کے شہنشاہ اور دیگر عالمی و قومی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کا مرکزی موضوع ’امیجائن ون ایشیا‘ رکھا گیا تھا، جو ایشیائی ممالک کے درمیان اتحاد، امن اور بھائی چارے کے پیغام کو اجاگر کرتا ہے۔

​افتتاحی تقریب کے دوران تمام شریک ممالک کے قومی پرچم لہرائے گئے، جس کے بعد روایتی مارچ پاسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ مارچ پاسٹ میں افغانستان کے دستے نے سب سے پہلے اسٹیڈیم میں قدم رکھا، جبکہ میزبان جاپان، پاکستان، بھارت، سعودی عرب، بحرین، قطر، سری لنکا اور فلسطین سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑی اپنے اپنے قومی پرچموں کے ساتھ پریڈ میں شامل ہوئے۔

​ایشین گیمز 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ اس 16 روزہ کھیلوں کے میلے میں 45 ممالک سے آئے ہوئے 11 ہزار سے زائد کھلاڑی 43 مختلف کھیلوں کے 469 مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں گے۔ ان مقابلوں میں مجموعی طور پر 1407 تمغے تقسیم کیے جائیں گے۔

Related posts

یورپ سے جنگ نہیں چاہتے لیکن مجبور کیا گیا تو بھرپور جواب دیں گے: صدر پیوٹن

سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

اگر سرحد پار سے دہشتگرد آتے ہیں تو انہیں روکنا کس کی ذمہ داری ہے؟ میاں افتخار حسین