اپر دیر میں شدت پسندوں نے پولیس چیک پوسٹ کو آگ لگا کر جلا دیا۔

اپردیر (پاک ٹوڈے): ضلع اپردیر کے علاقے ڈوبانڈو میں نامعلوم مسلح شدت پسند نے پولیس کی ایک خالی چیک پوسٹ کو آگ لگا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ پولیس چیک پوسٹ گزشتہ 10 روز سے خالی پڑی تھی، جسے پولیس اور شدت پسندوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد سیکورٹی خدشات کے پیش نظر خالی کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد شدت پسند موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پولیس اور سیکورٹی فورسز کے عارضی طور پر پیچھے ہٹنے کے بعد شر پسندوں کی جانب سے سرکاری تنصیبات کو جلانے کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا اور فورسز کی دوبارہ واپسی کو مشکل بنانا ہے۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کا گھیراؤ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Related posts

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف غیر موجودگی میں ٹرائل شروع، 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ

بامعنی سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تمام جماعتیں اختلافات بھلا کر بات چیت کریں، بیرسٹر گوہر

پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے، حافظ نعیم