واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی ریاست کولوراڈو کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقے میں امریکی فوج کا ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہو کر تباہ ہو گیا ہے۔
امریکی حکام اور ملٹری ترجمان کے مطابق یہ حادثہ گولڈن گیٹ کینیون اسٹیٹ پارک کے شمالی جنگلاتی علاقے میں غیر متوقع لینڈنگ کی کوشش کے دوران پیش آیا۔ ہیلی کاپٹر میں 4 افراد سوار تھے، تاہم حادثہ میں تمام افراد محفوظ رہے اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
امریکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والے بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کی مالیت 30 سے 33 ملین ڈالر کے درمیان بتائی جاتی ہے۔ فوج نے واقعے کو ایک تربیتی حادثہ قرار دیتے ہوئے جنگل سے ہیلی کاپٹر کا ملبہ بحق بحال کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔