اسلام آباد کے پمز اسپتال کی نرسری میں ایئر کنڈیشنر کا کمپریسر پھٹنے سے ہولناک حادثہ؛ 14 نومولود بچے جاں بحق

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی نرسری میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں 14 نومولود بچے دم گھٹنے اور جھلس کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ریسکیو اور اسپتال ذرائع کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ نرسری وارڈ میں نصب ایئر کنڈیشنر کا کمپریسر اچانک دھماکے سے پھٹنے کے باعث پیش آیا، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے این آئی سی یو کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت نرسری میں کل 15 نومولود بچے زیرِ علاج تھے، جن میں سے ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر صرف ایک بچے کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہو سکیں جبکہ دیگر 14 بچے داعیِ اجل کو لبیک کہہ گئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، جبکہ اسپتال انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

Related posts

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف غیر موجودگی میں ٹرائل شروع، 3 گواہوں کے بیانات ریکارڈ

بامعنی سیاسی مذاکرات کے لیے تیار ہیں، تمام جماعتیں اختلافات بھلا کر بات چیت کریں، بیرسٹر گوہر

پیٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو وزیراعظم سے ملاقات نہیں کریں گے، حافظ نعیم