امریکہ: منیسوٹا کے شہر منیاپولس میں اپارٹمنٹ بلڈنگ میں فائرنگ، 2 شہری اور حملہ آور ہلاک

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکہ کی ریاست منیسوٹا کے شہر منیاپولس میں فائرنگ کے ایک خونریز واقعے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی موقع پر ہی مارا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منیاپولس کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں پیش آیا جہاں اچانک فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ اس واقعے میں 2 شہری موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچنے والے اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حملہ آور مارا گیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے تاحال حملہ آور کی شناخت، زخمیوں کی طبی صورتحال اور فائرنگ کے پسِ پردہ محرکات کی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

ریاست منیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے واقعے پر اپنے ردِعمل میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related posts

اقوام متحدہ کے ماہرین کا بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار

امریکی بم معصوم خواتین اور بچوں کو ہلاک کر رہے ہیں، امریکی رکنِ کانگریس ڈیلیا رامیرز

یونیسف: دنیا بھر میں سالانہ 2 کروڑ بچے آن لائن جنسی ہراسانی کا شکار ہوتے ہیں، رپورٹ