سری لنکا: کولمبو پورٹ پر 2 کروڑ ڈالر سے زائد کی 463 کلو ‘آئس’ ضبط، 2 پاکستانی گرفتار

کولمبو (پاک ٹوڈے): کولمبو پورٹ پر امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن (DEA) کے نئی دہلی آفس اور سری لنکا پولیس نارکوٹکس بیورو (PNB) نے ایک مشترکہ بین الاقوامی کارروائی کے دوران منشیات کی ایک بڑی بین الاقوامی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کی کرسٹل میتھ (آئس) ضبط کر لی ہے، جبکہ واقعے میں ملوث 2 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سری لنکن حکام اور امریکی سفارت خانے کے مطابق، یہ کارروائی 14 سے 29 اگست کے درمیان موصول ہونے والی خفیہ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی۔ پاکستان سے کولمبو پہنچنے والے مشتبہ بحری کنٹینرز کی تلاشی کے دوران تولیوں کی شٹپمنٹ میں چھپائی گئی تقریباً 463 کلوگرام اعلیٰ معیار کی کرسٹل میتھ برآمد کی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ منشیات پاکستان میں قائم ایک بین الاقوامی اسمگلنگ نیٹ ورک کی جانب سے سری لنکا کے راستے دیگر عالمی منڈیوں تک پہنچائی جانی تھی۔ سری لنکن پولیس نے دو پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے کر نیٹ ورک کے دیگر مقامی اور بین الاقوامی سہولت کاروں کی تلاش اور قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related posts

افغانستان کا بدخشان اور ڈیورنڈ لائن کے ساتھ پاکستانی مداخلت کی کوششوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ

ملکی معیشت کی مضبوطی پر عوامی اعتماد میں مزید 14 فیصد کمی، Ipsos سروے رپورٹ جاری

15 صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط، فاٹا انضمام بھی بدترین ثابت ہوا: مولانا فضل الرحمان