لائبہ اعجاز کیس: پولیس ٹیم پر فائرنگ، زیرِ حراست ملزم نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہونے کا دعوی

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): لائبہ اعجاز مبینہ خودکشی کیس میں نامزد زیرِ حراست ملزم نعمان پولیس ٹیم پر فائرنگ کے واقعے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ رمنا کی حدود میں پولیس ٹیم ملزم نعمان کو نشاندہی پر برآمدگی کے لیے لے جا رہی تھی کہ اس دوران دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے اسے چھڑوانے کے لیے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران زیرِ حراست ملزم نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کے حوالے سے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

Related posts

بنوں میں ڈرون حملے میں 5 شدت پسندوں کے مارنے، 7 کے زخمی ہونے کا دعویٰ

جماعت اسلامی کا اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا فیصلہ، 23 اکتوبر کو تیسرے مرحلے کا آغاز

ہم چاہیں تو آج بھی لوگوں کو سڑکوں پر نکال سکتے ہیں، لیکن گولیاں چلیں گی، اسد قیصر