1لندن (پاک ٹوڈے): برطانوی حکومت نے سعودی عرب کو حوثی حملوں سے بچانے کے لیے رائل ایئر فورس کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ طیارے سعودی شہروں اور اہم قومی تنصیبات کے تحفظ کے لیے دفاعی فضائی مشن انجام دیں گے اور حوثیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں میں حصہ نہیں لیں گے۔
وزارتِ دفاع کے مطابق سعودی عرب میں دفاعی سازوسامان کی ترسیل کے لیے ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ بھی بھیجا جائے گا، جبکہ برطانوی فوجی مشیر سعودی فوجی حکام کی معاونت کریں گے۔
برطانوی وزیرِ دفاع ویس اسٹریٹنگ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے مسلسل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانا خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے کی سکیورٹی صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ سعودی عرب، یمنی حکومت اور امریکہ ایران پر حوثیوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہیں، تاہم تہران ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔