گورنر خیبرپختونخوا کی جماعت اسلامی کے مرکز میں ملاقات، امن و امان اور صوبائی مسائل پر گفتگو

پشاور (پاک ٹوڈے): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جماعت اسلامی کے مرکز کا دورہ کیا، جہاں ان کی ملاقات نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر ابراہیم اور دیگر رہنماؤں سے ہوئی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان، گورننس اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر نے کہا کہ امن کا قیام صوبے کی ترقی کے لیے بنیادی شرط ہے اور اس معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کے مطابق زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

ملاقات میں جنوبی اضلاع کی زمینوں کو قابلِ کاشت بنانے، پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود، پشاور میں نکاسی آب کے منصوبوں اور بجلی کے خالص منافع و این ایف سی سمیت وفاق سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ گورنر نے ان مسائل کے حل کے لیے جماعت اسلامی سے تعاون کی درخواست کی۔

Related posts

امریکی شہریوں سے 35 ارب روپے کے فراڈ کا الزام، مرکزی ملزم فہیم اکرم گرفتار

پاکستان نے عرفات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

مولانا فضل الرحمان کا گورنر راج مسترد، کہا: عہدہ مانگا تو صدر یا وزیراعظم کا مانگوں گا