ٹرمپ کا متنازع بیان: ’’پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بن جائے گا‘‘، فرانس سے تارکینِ وطن کی آمد روکنے کا مطالبہ

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس بہت جلد مسلمانوں کا شہر بننے جا رہا ہے۔ انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون پر تنقید کرتے ہوئے فرانس سے دنیا بھر کے تارکینِ وطن کی آمد روکنے کے لیے سرحدیں بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہماری ویب کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی میکرون کو خبردار کیا تھا کہ دنیا بھر سے لوگوں کو فرانس آنے کی اجازت دینا ایک بڑی غلطی ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بھی فرانس میں تارکینِ وطن کی آمد پر تنقید کرتے ہوئے سرحدیں بند کرنے پر زور دیا تھا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ فرانس میں حالیہ پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک شخص ہلاک، سیکڑوں پولیس اہلکار زخمی اور تقریباً 1800 افراد گرفتار کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

Related posts

امریکی شہریوں سے 35 ارب روپے کے فراڈ کا الزام، مرکزی ملزم فہیم اکرم گرفتار

پاکستان نے عرفات منہاس کی آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

مولانا فضل الرحمان کا گورنر راج مسترد، کہا: عہدہ مانگا تو صدر یا وزیراعظم کا مانگوں گا