پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دو طرفہ تجارتی معاہدہ دوطرفہ تجارتی معاہدہ طے پا گیا۔

بشکیک / اسلام آباد (پاک ٹوڈے): پاکستان اور کرغزستان نے باہمی معاشی و تجارتی تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے اگلے دو برسوں میں دوطرفہ تجارتی حجم موجودہ ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر 20 کروڑ ڈالر تک لے جانے کے تاریخی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔

شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک سے وطن واپسی سے قبل ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کرغزستان کے وزیر خارجہ ژین بیک کولوبایف نے تجارتی معاہدے پر دستخط کیے اور دستاویزات کا تبادلہ کیا، جبکہ کرغز صدر صادیر زاپاروف اور وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔

ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کے باوجود موجودہ 16 ملین ڈالر کی تجارت آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرغز صدر کو محض مفاہمت کی یادداشت کے بجائے واضح اہداف پر مبنی باقاعدہ معاہدے کی تجویز دی گئی تھی جسے انہوں نے فوری قبول کیا۔

حکام کے مطابق یہ معاہدہ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ اقتصادی رابطے بڑھانے کی قومی پالیسی کا حصہ ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیانی تجارتی و صنعتی حجم میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔

Related posts

15 صوبے بنانے کا حکومتی فیصلہ غلط، فاٹا انضمام بھی بدترین ثابت ہوا: مولانا فضل الرحمان

شاہد آفریدی کو سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ کے سفیرِ کھیل مقرر کر دیا گیا۔

ضلع کرم میں پولیس افسر کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔