امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل ذخائر کا کنٹرول حاصل کر لیا، پیٹرولیم قیمتیں کم ہونے کی پیشگوئی

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے ساتھ عالمی تاریخ کا سب سے بڑا تیل کا معاہدہ کر لیا ہے، ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو اور وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے وینزویلا کی عبوری صدر ڈیلسی روڈریگیز کے ساتھ مل کر یہ پیش رفت ممکن بنائی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق معاہدے کے بعد امریکا کے پاس وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد ثابت شدہ تیل کے ذخائر پر اکثریتی اختیار آ گیا ہے۔ اس سے امریکا کے تیل کے کل ذخائر دوگنا سے بھی زیادہ ہو جائیں گے، سپلائی میں تیزی آئے گی اور شہریوں کے لیے ایندھن کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

Related posts

کابل: افغانستان کی انسانی صورتحال پر او آئی سی، یوناما اور یونیسف حکام کی ملاقات

بلاول بھٹو کی اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت، کہا بات چیت کے لیے آج بھی تیار ہیں

ضلع خیبر: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف احتجاج پر پی ٹی آئی کے 16 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج