ایلون مسک کو بڑا دھچکا؟ ‘ٹوئٹر’ نئے روپ میں واپس آ گیا!

ورجینیا (پاک ٹوڈے): امریکی ریاست ورجینیا میں قائم ایک نئے اسٹارٹ اَپ ‘آپریشن بلیو برڈ’ نے Twitter.now کے نام سے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم فعال کر دیا ہے، جس کے بعد برانڈ نام کے حقوق پر ایک نیا عالمی قانونی تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

​میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نئے پلیٹ فارم کا ایلون مسک کی ملکیت ‘ایکس’ (X) سے کوئی رسمی تعلق نہیں ہے۔ تاہم، اس کی قیادت سابق ٹوئٹر کے ہی ٹریڈ مارک وکیل اسٹیفن کوٹس کر رہے ہیں۔ ’آپریشن بلیو برڈ‘ کا مؤقف ہے کہ ایلون مسک نے سال 2023 میں پلیٹ فارم کی ری برانڈنگ کر کے ‘ٹوئٹر’ کے نام اور برانڈ حقوق باضابطہ طور پر ترک کر دیے تھے، جس کے بعد یہ نام عمومی استعمال کے لیے دستیاب ہو چکا تھا۔

​نئے پلیٹ فارم ‘Twitter.now‘ میں روایتی ٹوئٹر کی تمام بنیادی خصوصیات مثلاً ریپلائز اور ری پوسٹس کا انداز برقرار رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، صارفین کی معلومات کی تصدیق کے لیے ’ویرا‘ نامی جدید آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم مربوط کیا گیا ہے، جو پوسٹس کے سیاق و سباق، ذرائع اور ان کے معتبر ہونے کی جانچ کر کے اعتماد کا ایک اسکور فراہم کرتا ہے۔

​دوسری جانب، ایکس کارپوریشن نے ‘آپریشن بلیو برڈ’ کے خلاف باضابطہ مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں ٹوئٹر نام اور اس سے منسلک تمام ٹریڈ مارکس کے استعمال کو چیلنج کیا گیا ہے۔ رواں برس اپریل میں ہونے والی ابتدائی سماعت کے دوران امریکی جج نے ایکس کے بعض ٹریڈ مارک دعووں پر سوالات اٹھائے تھے، تاہم اس اہم قانونی معرکے کا حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔

Related posts

بچوں کو سوشل میڈیا کی لِت لگانے کا الزام: میٹا 18 ارب ڈالر جرمانہ دینے پر رضامند

ناسا کے ‘گیٹ وے’ پروجیکٹ اور چاند پر بڑھتی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے محفوظ خلائی راستوں کا تعین کا فیصلہ

میسیجنگ ایپ وٹس ایپ میں براہِ راست رقم کی منتقلی اور کارڈز محفوظ کرنے کی سہولت؛ آئی او ایس بیٹا ورژن میں آزمائش جاری