اسپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ ڈیٹا سینٹر سیٹلائٹس بھیجنے کی مشروط منظوری مل گئی

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکا نے ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کو خلا میں 10 لاکھ سیٹلائٹس پر مشتمل وسیع نیٹ ورک قائم کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے، جس کا مقصد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے خلا میں ڈیٹا سینٹرز قائم کرنا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی فیڈرل کمیونیکیشن کمیشن (ایف سی سی) نے 25 نومبر 2026 کو اسپیس ایکس کے اس منصوبے کی منظوری دی، جسے اسٹارمائنڈ کا نام دیا گیا ہے۔

منصوبے کے تحت سیٹلائٹس خلا میں ہی ڈیٹا پراسیسنگ اور مصنوعی ذہانت سے متعلق کمپیوٹنگ کے امور انجام دیں گے۔ یہ سیٹلائٹس لیزر کمیونیکیشن کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوں گے، جبکہ انہیں شمسی توانائی سے چلانے کا منصوبہ ہے۔

اس منصوبے کے ذریعے زمین پر قائم روایتی ڈیٹا سینٹرز پر بجلی اور پانی کی ضروریات کا دباؤ کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے، کیونکہ خلا میں قائم سیٹلائٹس شمسی توانائی استعمال کرتے ہوئے ڈیٹا پراسیسنگ کے کام انجام دیں گے۔

منظوری کی شرائط کے مطابق اسپیس ایکس کو نومبر 2033 تک پہلا سیٹلائٹ فعال کرنا ہوگا، جبکہ نومبر 2035 تک ایک لاکھ سیٹلائٹس خلا میں پہنچانا لازمی ہوگا۔ اسی طرح نومبر 2038 تک مجموعی تعداد کے نصف سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے ہوں گے، جبکہ پورے منصوبے کی تکمیل کے لیے 2040 کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

سرگودھا کانفرنس کی راہ میں رکاوٹیں، موٹروے بند کرنے پر جے یو آئی کا پنجاب حکومت کے خلاف احتجاج

مولانا فضل الرحمان نہ گرفتار ہیں، نہ ہاؤس اریسٹ، پولیس کو مطلوب بھی نہیں: سی سی پی او لاہور

نئے صوبوں پر پی ٹی آئی میں مشاورت، عمران خان سے حتمی فیصلے کے لیے ملاقات کی کوشش