بنوں اور لکی مروت میں امن وامان قائم کرنے کے لیے ایف سی کی 9 پلاٹونیں تعینات کرنے کا حکم

بنوں (پاک ٹوڈے): جنوبی اضلاع بنوں اور لکی مروت کے حساس مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وفاقی فرنٹیئر کانسٹیبلری (FC) کے اہلکاروں کو تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اس مقصد کے لیے ایف سی کی مجموعی طور پر 9 پلاٹونیں دونوں اضلاع کے لیے مختص کی گئی ہیں، جن میں سے 5 پلاٹونیں ضلع بنوں اور 4 پلاٹونیں ضلع لکی مروت میں بھیجی جائیں گی۔

یہ اہم فیصلہ ان اضلاع میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور مقامی پولیس کی جانب سے حالیہ احتجاجاً ڈیوٹیوں سے بائیکاٹ کے واقعات کے بعد پیدا ہونے والے خدشات کے مدِ نظر کیا گیا ہے تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

واضح رہے کہ بنوں اور لکی مروت میں پولیس اور آمن کمیٹی نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، جس کی وجہ سے حکومت کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Related posts

بلاول بھٹو کی اپوزیشن کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت، کہا بات چیت کے لیے آج بھی تیار ہیں

ضلع خیبر: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف احتجاج پر پی ٹی آئی کے 16 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

قلعہ سیف اللہ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ریلی