لکی مروت: مبینہ طور پر انٹیلی جنس اداروں کی جانب لاپتہ کیا گیا پولیس اہلکار سمیع اللہ بازیاب ہوگیا۔

لکی مروت (پاک ٹوڈے): لکی مروت کے علاقے لنڈے واہ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار سمیع اللہ کی بازیابی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس افسر سمیع اللہ کو مبینہ طور پر حساس و انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے تحویل میں لیا گیا تھا، جس کی وجہ سے لکی مروت پولیس کی جانب سے شدید احتجاج کا سلسلہ جاری تھا، پولیس نے احتجاجا تمام سرکاری دفاتر پر ڈیوٹی دینے سے انکار کیا تھا ، جس کے بعد اب ان کی بازیابی ممکن ہو گئی ہے۔

اہلکار کی محفوظ واپسی کے بعد مقامی سطح پر پائی جانے والی تشویش میں کمی آئی ہے، تاہم واقعے کی مزید تفصیلات اور بازیابی سے متعلق سرکاری موقف سامنے آنا باقی ہے۔

Related posts

ضلع خیبر: گورنر راج اور ایمرجنسی کے خلاف احتجاج پر پی ٹی آئی کے 16 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج

قلعہ سیف اللہ میں خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ریلی

آرٹیکل 58 ٹو بی کو دوبارہ زندہ کر دیا گیا جو قابل مذمت ہے، بیرسٹر گوہر