غربِ اردن: جنین میں اسرائیلی ڈرون حملہ، حماس کمانڈر قیس البیطاوی سمیت 3 افراد شہید

جنین (پاک ٹوڈے): مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فضائیہ کے ڈرون حملے میں حماس کے مقامی کمانڈر قیس البیطاوی سمیت ایک گاڑی میں سوار 3 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج، شین بت اور سیکیورٹی اداروں کے مشترکہ بیان کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں جنین کیمپ میں حماس کا مقامی سربراہ قیس البیطاوی نشانہ بنا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتنیاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کارروائی کے ذریعے ایک فوری اور بڑا حملہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، مقبوضہ مغربی کنارے میں زمینی کارروائیوں کے مقابلے میں فضائی اور ڈرون حملوں کا استعمال نسبتاً کم دیکھنے میں آتا ہے۔ اس حملے کے بعد اسرائیلی فورسز نے جنین کیمپ کے اطراف سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔

Related posts

آذربائیجان: حجاب اور لباس کی پابندیوں کے خلاف طالبات اور اساتذہ کا احتجاج

افغانستان میں ایف ایم ریڈیو پر بی بی سی کی نشریات بند کر دی گئیں

ورلڈ فوڈ پروگرام کا افغانستان میں غذائی بحران پر اظہارِ تشویش، لاکھوں افراد مشکلات کا شکار ہونگے