اسلام آباد (پاک ٹوڈے): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری فوجی تصادم کو ایک ’’لامتناہی جنگ‘‘ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، جے ڈی وینس نے ریاست ٹیکساس میں ووٹرز کے ساتھ ایک نشست کے دوران مشرق وسطیٰ میں طویل اور مہنگی جنگوں کے تسلسل سے متعلق خدشات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ طویل جنگوں کی مخالفت کا مطلب یہ نہیں کہ امریکا فوجی طاقت کے استعمال سے مکمل طور پر گریز کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے حوالے سے امریکی مقاصد حاصل ہونے کے بعد صدر ٹرمپ اپنی حکومت کی دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوز کریں گے۔