افغان وزارت خارجہ کا پاکستانی ناظم الامور طلب، نورستان میں مبینہ دراندازی پر احتجاج

اسلام آباد (پاک ٹوڈے): افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق کابل میں پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور کو طلب کرکے نورستان کے علاقے استقلال میں ڈیورنڈ لائن کے پار سے مسلح عناصر کی مبینہ دراندازی پر احتجاج کیا گیا۔

افغان وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ دیا گیا، جس میں ڈیورنڈ لائن کے پار سے مسلح عناصر کے نورستان کے ضلع کامدیش کے علاقے استقلال میں داخل ہونے پر احتجاج کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ 13 ربیع الثانی 1448 ہجری کو پیش آیا، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات احتجاجی مراسلے میں شامل کی گئی ہیں۔

Related posts

نیکولا بیلومو نے افغانستان میں یورپی یونین کے نئے ناظم الامور کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

افغانستان کے لیے بھارت کی انسانی امداد جاری، ادویات اور طبی سامان کی ایک اور کھیپ کابل پہنچ گئی

یمن: تعز میں فضائی حملے، درجنوں حوثی جنگجوؤں اور شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ