نیکولا بیلومو نے افغانستان میں یورپی یونین کے نئے ناظم الامور کی ذمہ داریاں سنبھال لیں

کابل (پاک ٹوڈے): اطالوی سفارت کار نیکولا بیلومو نے افغانستان میں یورپی یونین کے نئے ناظم الامور کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعلان کیا ہے۔

نیکولا بیلومو نے اپنی ایکس پوسٹ میں امید ظاہر کی کہ وہ افغانستان میں اپنے نئے سفارتی مشن کو مؤثر انداز میں انجام دیں گے۔

بیلومو اس سے قبل یورپی یونین کے افریقا ڈویژن کے سربراہ اور روانڈا میں یورپی یونین کے سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Related posts

افغانستان کے لیے بھارت کی انسانی امداد جاری، ادویات اور طبی سامان کی ایک اور کھیپ کابل پہنچ گئی

یمن: تعز میں فضائی حملے، درجنوں حوثی جنگجوؤں اور شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ

قازقستان میں بحری مشق کے دوران 14 فوجی ہلاک، 5 افسران زیرحراست