کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان میں اعلیٰ تعلیم کی وزارت اور وردک یونیورسٹی کے اشتراک سے سپریم لیڈر کے مختلف فرامین کے اثرات پر علمی و تحقیقی کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جس میں ان فرامین کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کانفرنس میں سپریم لیڈر کے فرامین کے اثرات کو چھ شعبوں، یعنی اسلامی قیادت، شرعی، سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی زاویوں سے زیرِ بحث لایا جائے گا۔
کانفرنس میں شرکت کے لیے افغانستان کے مختلف صوبوں سے دینی علما کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق کانفرنس کے انعقاد کے لیے کابل یونیورسٹی میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔