امریکا کا تیسرا طیارہ بردار بحری جہاز مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا

واشنگٹن (پاک ٹوڈے): امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا ہے، جس کے بعد خطے میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک امریکی عہدیدار نے الجزیرہ کو بتایا کہ یو ایس ایس تھیوڈور روزویلٹ مشرقِ وسطیٰ پہنچ چکا ہے اور امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے زیرانتظام علاقے میں تعینات دو دیگر طیارہ بردار بحری جہازوں کے ساتھ شامل ہوگیا ہے۔

اس پیش رفت کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحری موجودگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

Related posts

باب المندب کے قریب یمنی فورسز کی پسپائی، حوثیوں کا اثر و رسوخ بڑھ گیا

افغانستان میں سپریم لیڈر کے فرامین کے اثرات پر علمی و تحقیقی کانفرنس منعقد کرنے کی تیاری

بلوچستان: سبی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی بندیا کماری 32 دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکی، اقلیتی برادری میں تشویش