کابل (پاک ٹوڈے): افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک میں صنعتی سرگرمیوں اور مقامی پیداوار کو فروغ دینے کی خاطر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے صنعتی زمینوں کی تقسیم کا نیا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
افغان وزارتِ صنعت و تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، غزنی، پکتیا، بغلان، لغمان، کابل، بلخ، کندز، لوگر، میدان وردک، پروان اور ہرات سمیت ۱۱ صوبوں کے صنعتی پارکس اور زونز میں زمینیں فراہم کی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ متعدد صنعتی علاقوں کے ماسٹر پلانز منظور ہو چکے ہیں جبکہ دیگر صوبوں میں منظوری کا عمل جاری ہے۔
افغان حکام کے مطابق اس اقدام کا بنیادی مقصد نئی فیکٹریوں کے قیام کے ذریعے مقامی پیداوار میں اضافہ، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا اور ملک کو ایک پیداواری مرکز میں تبدیل کرنا ہے۔