افغانستان کا سعودی کمپنی ‘ڈلٹا انٹرنیشنل’ کا کشک تِیرپُل تیل و گیس حوزے میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ

کابل (پاک ٹوڈے): افغان حکومت اور سعودی عرب کی معروف کمپنی ‘ڈلٹا انٹرنیشنل’ کے درمیان کشک تِیرپُل نفطی حوزے کی تلاش اور استخراج کا ایک اہم اقتصادی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

یہ تاریخی معاہدہ افغان حکومت کے اطلاعات و میڈیا مرکز میں منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران طے پایا، جس میں افغانستان کے نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر اخوند خصوصی طور پر موجود تھے۔

معاہدے کے تحت سعودی کمپنی ڈلٹا انٹرنیشنل پہلے مرحلے میں کشک تِیرپُل کے سات گیس بلاکس کی تلاش اور استخراج کے لیے 200 ملین ڈالر کی بھاری سرمایہ کاری کرے گی۔ معاشی ماہرین اس معاہدے کو افغانستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی بحالی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دے رہے ہیں۔

تقریب میں افغان حکومت کے اعلیٰ حکام بشمول وزیرِ کان کنی و پٹرولیم ، افغانستان بینک کے سربراہ نور احمد آغا، اور اسلامی امارت کے مرکزی ترجمان مولوی ذبیح اللہ مجاہد نے شرکت کی۔ مزید برآں، ڈلٹا انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو شاہر التقی اور افغانستان کے لیے امریکا کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

مہنگائی کا نیا دباؤ: 60 سالہ بخت بیدار بچوں کو گوشت کھلانے سے بھی قاصر، شرح 11.85 فیصد تک پہنچ گئی

چمن میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ، کم پیداوار اور گندم کی قلت سے شہری پریشان

کندهار سے ازبکستان کے راستے روس، قازقستان، جاپان اور جنوبی کوریا کو انار کی برآمدات شروع