جنوبی وزیرستان: کالعدم ٹی ٹی پی نے فوج کو سامان فراہم کرنے والے 4 ڈرائیور اغوا کرنے کے بعد رہا کر دیے

پشاور (پاک ٹوڈے): کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے سام کانیگرم میں کارروائی کرتے ہوئے فوج کو سامان فراہم کرنے والے چار ڈرائیوروں کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان کے مطابق یہ ڈرائیورز ٹانک کے راستے سے فوجی بریگیڈز اور مختلف چوکیوں کو سامان پہنچا رہے تھے۔ حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت عبد الحق ولد موسن خان برکی، شیخ زاہد ولد گل مر خان، جمال الدین ولد نصیب خان اور مشاہد ولد غلام خان برکی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

کالعدم تنظیم کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مقامی قبائلی عمائدین اور جرگے کی ضمانت پر چاروں ڈرائیوروں کو بعد ازاں رہا کر دیا گیا ہے۔

Related posts

جنوبی وزیرستان اپر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممتاز قبائلی رہنما ملک نائیک محمد محسود جاں بحق

کراچی: منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی پر مزاحمت، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

ٹانک میں نامعلوم افراد نے بنیادی مرکزِ صحت کو دوبارہ بارودی مواد سے اڑا دیا