کراچی: کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی، میئر کا دفتر جھلس گیا، آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی (پاک ٹوڈے): ​کراچی: ایم اے جناح روڈ پر واقع کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ہیڈ آفس میں ناگہانی آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا دفتر شدید متاثر ہوا ہے۔

​ریسکیو اور کے ایم سی حکام کے مطابق آگ کی شروعات میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن سے ہوئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

​فائر حکام کا کہنا ہے کہ دو فائر ٹینڈرز نے کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا ہے اور فی الوقت کولنگ کا عمل جاری ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم دفتر میں موجود فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام کی جانب سے آگ لگنے کی حتمی وجوہات کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

Related posts

جنوبی وزیرستان اپر: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممتاز قبائلی رہنما ملک نائیک محمد محسود جاں بحق

کراچی: منگھوپیر میں گھر میں ڈکیتی پر مزاحمت، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 8 بہنوں کا اکلوتا بھائی جاں بحق

ٹانک میں نامعلوم افراد نے بنیادی مرکزِ صحت کو دوبارہ بارودی مواد سے اڑا دیا